: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،29جون(ایجنسی) قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کو پرانے شہر کے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کرکے آئی ایس آئی ایس کے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جس میں شہر میں مبینہ طور پر دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے. یہ معلومات پولیس نے دی ہے. معلومات کے مطابق، حیدرآباد میں این آئی اے نے چھاپہ ماری کرکے آئی ایس آئی ایس کے ماڈیول modules کا پردہ فاش کیا ہے. اس دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، ہتھیار اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کیا گیا ہے.
سینئر انٹیلی
جنس افسر نے کہا کہ پرانے شہر میں تین سے چار مقامات پر چھاپے مارے گئے، اسے این آئی اے نے انجام دیا. اس چھاپے ماری میں مقامی پولیس نے این آئی اے کی مدد کی. شہر میں جن مشتبہ دہشت گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، ان کے لئے تلاشی جاری ہے. حیدرآباد پولیس کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ تقریبا 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور کچھ سامان (گولہ بارود) برآمد کیا گیا ہے.
پولیس حکام کے مطابق، یہ مشتبہ حیدرآباد میں بڑے دھماکے کرنے کی سازش میں لگے تھے. این آئی اے کی اس چھاپے ماری کے بعد معاملے میں کچھ اور گرفتاریاں ممکن ہیں.